Select Page

لائیو اسٹاک

بشمول کالوینگ بیمہ شدہ جانوروں کی اموات ، چوری اور معذوری کے خلاف مالیاتی تحفظ

لائیو اسٹاک صنعت کی اہمیت
۔ قومی جی ڈی پی میں تقریباً %12 حصہ
۔ دودھ ، گوشت اور پروسیسڈ ڈیری آئٹمز جیسی اہم غذائی مصنوعات فراہم کرتی ہے
۔ چمڑے کی صنعت کے لئے خام مال اور کھالیں فراہم کرتی ہے
۔ تیز ترین ترقی اور اقتصادی ریٹرنز کی صلاحیت ۔

فوائد
۔ مویشیوں کے بارے میں مناسب آگہی اوردیکھ بھال
۔ مویشیوں کے مرجانے کی صورت میں مالی معاونت
۔ صحت مند مویشیوں کی وجہ سے منافع میں اضافہ
۔ مویشیوں کے بیمار ہوجانے کی صورت میں مناسب رہنمائی اور معاونت
۔ مویشیوں کی دیکھ بھال کے لئے جدید طریقے کی فراہمی اور اس کا استعمال

اہلیت
بینک سے لائیو اسٹاک لون حاصل کرنے والے تمام کسانوں کے لئے لازمی

لائیو اسٹاک احاطہ کرتا ہے
ایسے تمام مویشی جن کے لئے بینک پیشگی قرضہ دے چکا ہے

خطرات
قدرتی آفات کی وجہ سے ہونے والی اموات ، آگ ، چوری ، زہر خورانی، بیماریوں اورکالوینگ کے خطرات کا احاطہ

نقصان کا ازالہ
جامع کوریج کے تحت معاوضے کی رقم %80 تک بڑھادی گئی ہے یعنی نقصان کا %20 اور مردہ جانور کی کھال کی قیمت بیمہ کنندہ برداشت کرے گا۔

بیمہ کی ادائیگی
۔ ایسے مویشی جنکے لئے پیشگی قرض دیا جاچکا ہو۔
۔ بینک ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ہمراہ انشورنس کمپنی کو ایک مجوزہ پروپوزل فارم پر تمام ممکنہ تفصیلات فراہم کرے گا۔
۔ نئےرینول کیسز میں پریمیم کی تاخیر میں ادائیگی کی صورت میں بینک منیجر کو انڈر ٹیکنگ کا اجراء کرنا ہوگا۔
۔ لون کے ڈسبرسمنٹ کے وقت بینک منیجر کو ایک مخصوص اقرار نامے پرقرض خواہ کے دستخط لینے ہوں گے۔

پالیسی کا اجراء
انشورنس کمپنی درج ذیل شرائط کی بنیاد پر پالیسی جاری کرے گی
۔ مکمل معلومات کا حصول
۔ پریمیم کی ادائیگی
۔ وی ا ے بینک منیجر کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر ٹیگنگ اور تصدیق کے لئے سائٹ کا دورہ کرے گا
۔ ٹیگ/ریگ کے گم ہوجانے/گرجانے کی صورت میں قر ض خواہ کمپنی اور بینک کو فوری طور پر مطلع کریں تاکہ وی ا ے جانور کی دوبارہ ٹیگنگ کریں
۔ لائیو اسٹاک پالیسی کی میعاد ایک سال ہوگی

بیماری کی صورت میں کلیم کی ادائیگی
۔ فوری طور پر نزدیک ترین واقع جانوروں کے اسپتال سے رابطہ کریں اور علاج کے متعلق سرٹیفکیٹس حاصل کریں
۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی اور بینک کو اطلاع دیں

جانوروں کی موت واقع ہوجانے کی صورت میں میں کلیم کی ادائیگی
۔ 24 سے 48 گھنٹوں میں تحریری اطلاع
۔ کلیم فارم
۔ اونر/ قرض خواہ کے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی
۔ ویٹنری سرٹیفکیٹ
۔ پوسٹمارٹم ایگزامینیشن رپورٹ
۔ وی ا ے جانور کی 4 تصاویر لے گا جس میں ٹیگ نمبر واضح طور پر نظر آرہا ہو اور اس کے بعد وہ ٹیگ کو کاٹ دے گا
۔ پالیسی میں شامل شرائط و ضوابط کے تحت کلیم میں سے کھال کی رقم منہا کرلی جائے گی
۔ انتھریکس کی بیماری میں جانور کی کھال نہیں اتاری جائے گی
۔ جانوروں کی 4 عدد تصاویر جس میں ٹیگ نمبر واضح طور نظر آرہا ہو اور اس کے بعد ٹیگ کو کاٹ دیا جائے
۔ مردہ جانور کو گہرا گڑھا کھود کر دفن کیا جائے
۔ نقصان کی رقم بیمہ کارواپس کردی جائے گی

کلیم کی ادائیگی
۔ایسپٹینس لیٹر
۔ لوس کا واؤچر
۔ کلیم فارم
۔ سرویئر ایسسمنٹ رپورٹ
۔ دیگر متعلقہ دستاویزات

بینک سرویئر سے درج بالا دستاویزات کے حصول کے بعد کمپنی 07 سے 10دن کے اندرکلیم کی رقم کا چیک جاری کرے گی