Select Page

ایجوکیشن سکیورپلان

منصوبے کے پیچھے کارفرما تصور / منصوبے کا بنیادی مقصد
بچے ہمارا مستقبل ہیں ۔ اس کاروبار میں ہم صرف پیسہ کمانے کے لئے نہیں آئے ہیں بلکہ ہم نے اپنے بچوں کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری لی ہے ۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب ہمارے انتہائی با صلاحیت بچے وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں یا کسی حادثے کی وجہ سے انہیں تعلیم سے دور کردیا جاتا ہے ۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وسائل کی کمی یا کسی حادثے کا شکار بچہ بہر صورت اپنی تعلیم جاری رکھ سکے ہمارا’’تعلیم محفوظ منصوبہ‘‘ خاص طور پر ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بناتا ہے ۔

جائزہ

  • یہ جامع اسکیم تعلیم سے متعلق تمام مسائل کا موئثر اور مکمل حل پیش کرتی ہے.
  • تعلیم کی بلا تعطل فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ، اس حوالے سے جب بھی آ پ ضرورت محسوس کریں گے ، ہمیں وہاں پائیں گے .
  • تعلیم کا حصول اور اس کو برقرار رکھنے کے لئے ہونے والے بڑے اخراجات کی فراہمی.
  • ایک بہترین پلان جو آپ کی مرضی کے مطابق تمام تعلیمی ضروریات کا حل پیش کرتا ہے .
  • ان چند نیشنل کمپنیز میں سے ہے جو پوری دنیا میں بیرون ملک ( ٹریول ۔ ہیلتھ پلان کے تحت) ۳.۲ ملین روپے تک کے طبی اخراجات کا براہ راست سیٹلمنٹ کرتی ہیں .
  • حکومت کی پالیسی ’’ تعلیم سب کے لئے ‘‘ کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے .
  • دنیا کے معروف ری انشوررز کے ساتھ انشورنس کے انتظامات.

فوائد

  • اسکول اور والدین کے مالی بوجھ کو کم کرتا ہے.
  • برانڈنگ کی وجہ سے ہم مارکیٹ سے بہتر خدمات پیش کرتے ہیں.
  • اسکول انتظامیہ کو والدین کا اعتماد حاصل ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ادارے کے امیج اور ساکھ میں بہتری آتی ہے.
  • سوسے زائد برانچز کے وسیع ملک گیر نیٹ ورک کی وجہ سے ہر شہر میں تقریباً تمام اسپتال ہمارے پینل پر ہیں.
  • ایک ایسی اسکیم جس میں ہر طرح سے فائدہ ہی فائدہ ہے.

اسکیم کے تحت حاصل شدہ فوائد

  • طلباء کے لئے اسکول کے اوقات کے دوران ایمرجنسی ایکسیڈینٹل میڈیکل کور.
  • والدین / سرپرستوں کیلئے ایکسیڈینٹل ڈیتھ اور مستقل مکمل معذوری کور.
  • میٹرک تک تمام تعلیمی اخراجات جیساکہ امتحانی فیس، ٹیوشن فیس ، کمپیوٹر فیس ، اسپورٹس اینڈ لیب چارجز، کتابیں ، یونیفارم وغیرہ.
  • طلباء کے لئے اسکول کے اوقات کے دوران ایمرجنسی ایکسیڈینٹل میڈیکل کور.

بیش قیمت خصوصیات

  • کوئی اضافی ٹیکس اور چارجز نہیں.
  • بلا رکاوٹ کلیم سیٹلمنٹ.
  • ایمر جنسی ایکسیڈینٹل میڈیکل کور.
  • والدین کے لئے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی پروڈکٹ لائن میں خصوصی ڈسکاؤنٹ .

کلیم کی ادائیگی کا طریقہ کار

  • تمام کلیمز داخل کرنا بہت سادہ اور آسان ہے ۔ ایک پرُشدہ پروفارما جو اسکول انتظامیہ کی جانب سے تصدیق شدہ ہو.
  • تما م اوریجنل پرسکرپشن بلز ، رسیدیں وغیرہ منسلک ہونی چاہئیں.
  • پینل ہاسپٹلز کے ساتھ کلیمز کے ڈائریکٹ سیٹلمنٹ کی سہولت بھی موجود ہے .
  • تمام کلیمز دو ہفتوں کے اندر جمع کرانے ہوں گے.