Select Page

فائر انشورنس

inEnglish

فسادات اور ہڑتال سے ہونے والے نقصانات
یہ پالیسی فسادات اور ہڑتال یا افرا تفری کے باعث کسی تنظیم کے کسی کارکن یا ارکان کی جانب سے دہشتگردی اور تشدد کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کوریج فراہم کرتی ہے ۔

متعلقہ خطرات/ اندیشے
یہ انشورنس کی ایک انتہائی اہم اور بنیادی شکل ہے اور کاروبار سے متعلق ہر قسم کے تحفظات کے لئے ضروری ہے ۔
انشورنس آگ اور آسمانی بجلی سے پراپرٹی کو پہنچنے والے نقصان کے خلاف ایک جامع تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ ہمارے معزز کلائنٹس کے مفادات کے تحفظ کے لئے پالیسی فسادات اور ہڑتال ، خراب حالات ، ماحول کی خرابی، زلزلے ( فائر اینڈ شاک) دھماکے اور جہاز سے ہونے والے نقصان کا بھی احاطہ کرتی ہے ۔

ہوم انشورنس پلان
ہم میں سے ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو جہاں وہ اطمینان اور خوشی کے ساتھ رہے لیکن موجودہ حالات میں اپنا گھر حاصل کرنا بہت مشکل ہے جسے فسادات ، ہڑتال ، خراب حالات ، موسمی خرابی ، زلزلے(فائر اینڈ شاک) ، بم دھماکے اور ہوائی جہاز سے ہونے والے خطرات مسلسل لاحق رہتے ہوں ۔ یونائیٹڈ انشورنس ایک ایسی پالیسی فراہم کرتی ہے جو گھر مالکان کے مفادات کا تحفظ کرتی ہو۔پراپرٹی کو کسی قسم کے پہنچنے والے نقصان کی صورت میں پلان بلڈنگ اور اس کو درپیش خطرات کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ بلڈنگز کی کوریج آگ اور تمام متعلقہ نقصانات پر مشتمل ہے اسی طرح چوری اور ڈکیتی کی صورت میں ہونے والے نقصانات ( بشمول زیورات اور نقدی ) کو بھی کور کرتا ہے ۔ اشیاء کے نقصان کے معاوضے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی ہوم انشورنس پالیسی سرکاری اور گھریلو ملازمین کو ہونے والے نقصان کے معاوضے کی ادائیگی بھی کرتا ہے ۔

ہوٹل اونر آل رسک 
جیساکہ نام سے ظاہر ہے یہ پالیسی ایک ہوٹل مالکان کی انشورنس کے حوالے سے تمام ضروریات کو پیش نظر رکھ کر بنائی گئی ہے ۔ یہ پالیسی بین الاقوامی مارکیٹ میں مروج معیارات جوکہ انتظامی معاہدوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں ، کے مطابق تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت مالکان عمومی طور پر ہوٹلز کی بین الاقوامی چین سے منسلک ہوتے ہیں ۔ یہ پالیسی 8 سیکشنز میں تقسیم ہے جو آگ اور ضمنی نقصانات کو کور کرتی ہے ۔ آگ اور دیگر ضمنی خطرات کی وجہ سے کاروباری رکاوٹ ، جامع پلیٹ گلاس انشورنس ، بوائلر اینڈ مشینری بریک ڈاؤن انشورنس ، مشینری بریک ڈاؤن کے باعث کاروبار میں رکاوٹ ، کمپری ہنسو جنرل ذمہ داری، کمپری ہنسوتریڈی بانڈ انشورنس اور ورک مین کمپنسیشن انشورنس۔

دہشتگردی کے خلاف تحفظ 
ستمبر2001 کے بعد سے ہم بالکل مختلف دنیا میں رہ رہے ہیں ۔ 9/11 کے بعد جو منظر نامہ سامنے آیا ہے اس کے نتیجے میں پوری دنیا میںبیمہ اور بیمہ کار غیر محفوظ ہوگئے ہیں اور ان کے لئے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں ۔ ہم یعنی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے اپنے معزز کلائنٹس کے لئے دہشتگردی کے خلاف تحفظ کے لئے ایک خصوصی پالیسی تشکیل دی ہے ۔ یہ پالیسی بیمہ شدہ چیز کی آگ اور دیگر خطرات کے خلاف ایک مخصوص حد تک بیمہ کے لئے جاری کی جاتی ہے ۔