Select Page

 کراچی (اسٹاف ر پورٹر )یونائیٹڈ انشورنس کمپنی (یو آئی سی) اور بین الاقوامی کمپنی جیریز کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو دنیا بھر میں سفر کے دوران کسی حادثے یا بیماری کی صورت میں علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کی حد ایک لاکھ ڈالر ہے۔

معاہدے کے مطابق جیریز ویزا کے بیرون ملک سفر کرنیوالے صارفین کو حادثاتی موت، مستقل معذوری اور بیماری کی صورت میں ایک لاکھ ڈالرکا کلیم وہیں اداکردیا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق مسافروں کو ایمرجنسی ڈینٹل کور بھی دیا جائے گا جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری انخلا کی مکمل سہولت بھی دی جائے گی۔ مسافروں کو سامان ، پاسپورٹ گم ہونے یا فلائٹ میں تاخیر کی صورت میں بھی کلیم ادا کیا جائے گا۔ یو آئی سی چوبیس گھنٹے تمام مسافروں کو بین الاقوامی رہنمائی بھی فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔

معاہدے پر یو آئی سی کی جانب سے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل جبکہ جیزیز ویزا کی جانب سے منیجر بزنس اینڈپروجیکٹ ڈویلپمنٹ محمد حامد عطاء نے دستخط کیے جبکہ اس موقع پر یوآئی سی کے جنرل منیجر التمش ملک اور جیریز ویزا کے منیجر کسٹمر ایکسپرینس شہاب شعیب قریشی اور منیجراکائونٹس اکبر احمد آفتاب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محمد حامد عطاء نے کہا کہ یو آئی سی سے معاہدے کے بعد ہم اپنے کسٹمرز کو بہتر سہولیات فراہم کرسکیں گے جوہمارے لیے اطمینان کا سبب ہوگا۔

یو آئی سی کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ ہماری کمپنی بہتر خدمات اور ویلیو ایڈیشن پر یقین رکھتی ہے اسی وجہ سے اسے نہ صرف پاکر اسے ڈبل اے ریٹنگ دی جاچکی ہے بلکہ یہ پریمیئم کے لحافظ سے ملک کی چوتھی بڑی کمپنی بھی بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا ہم اپنے سروس پروفیشنلز کے ذریعے جیریز کے کسٹمرز کو کم نرخ پر فوری، پرابلم فری اور شفاف خدمات ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔