Select Page

متفرق بیمہ

کارکن / ملازم کے لئے معاوضہ کااحاطہ
کسی بھی ادارے کے لئے اس کے ملازمین قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو ادارے کی ترقی اور خوشحالی کا باعث ہوتے ہیں ۔اس قیمتی اثاثے کے حقوق کے تحفظ کے لئے ورک مین کمپنسیشن / ایمپلائر لائبلیٹی انشورنس ، کمپنسیشن ایکٹ ، فیٹل ایکسیڈنٹ ایکٹ یا عام قانون کے تحت دوران ملازمت کسی نقصان کی صورت میں آجران کی جانب سے ان کی قانونی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے متعلق تحفظ دیتی ہے ۔

ایکسیڈنٹ/ حادثے کا احاطہ
یہ سہولت ۲۴ گھنٹے اور پورے ملک میں کسی بھی جگہ حاصل ہے اس کے تحت کسی حادثے کی صورت میں موت واقع ہوجانے ، جسمانی چوٹ یا حادثے کی وجہ سے مستقل مکمل معذوری ، مستقل جزوی معذوری اور عارضی کلی یا جزوی معذوری کی صورت میں مخصوص مالی سرمایہ فراہم کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس پالیسی کے تحت حادثے کی صورت میں بیمہ شدہ شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچانے پر ہونے والے اور حادثے کے نتیجے میں موت واقع ہوجانے کی صورت میں مرنے والے شخص کو حادثے کے مقام سے اس کے گھر تک پہنچانے اور اس ضمن میں ہونے والے دیگر اخراجات اور طبی اخراجات بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔

کیش اِن ٹرانزٹ انشورنس
یہ پالیسی ترسیل کے دوران واضح طور پر زبردستی یا تشدد کے ذریعے رقم چھن جانے کی صورت میں تحفظ فراہم کرتی ہے ۔

پرفامنس بانڈ

گارنٹیز IATA