Select Page

بورڈ آف ڈائیریکٹرز

میاں ایم اے شاہد، ڈائریکٹر /چیف ایگزیکٹیو (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ)

محمد اکرم شاہد اپریل 2021 کو منعقدہ کمپنی کی 61 ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں ایک بار پھر ڈائریکٹر کے طور پر منتخب ہوئے اور دی یونائیٹڈانشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکے عہدے پر فائز ہوئے ۔ شاہد صاحب ایس ایم لاء کالج سے گریجویشن کی ڈگری رکھتے ہیں اور پاکستان انسٹیٹوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر ہیں۔ محمد اکرم شاہد انشورنس انڈسٹری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ایک حوصلہ مند اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے محنت کرنے والے بلند نظر اور قوت عمل رکھنے والی کامیاب کاروباری شخصیت ہیں۔ شاہد صاحب نے مختلف کمپنیز پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا جو یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ (UIG) کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ ایک ایسا گروپ جو انشورنس، بینکنگ اورمواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی سیکٹرز کا احاطہ کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان سے باہر بحثیت گروپ چیرمین کاروبار کو فروغ دیا اور اسکی جڑوں کو مظبوط کیا۔

1996میں محمد اکرم شاہد نے جنرل مینجر کے عہدے کا چارج سنبھالا ۔ اکتوبر 1999 میں ڈائریکٹرکے طور پر منتخب ہوئے ۔ شاہد صاحب نے اپریل 2003 میں یونائیٹڈ کے صدر/چیف ایگز یکٹو کی حیثیت سے کمپنی کی باگ ڈور سنھبالی اورخود کو مارکیٹ میں ایک قابل اور مسابقتی سربرہ ثابت کیا اور بہت کم مدت میں کمپنی کے اہداف حاصل کر کے کمپنی کے کاوربار میں اضافہ کیا اور کمپنی کو ترقی کی راہ گامزن کیا۔ محمد اکرم شاہد نے بہت ہی کم عرصے میں یونائیٹڈ کو پاکستان انشورنس انڈسٹری کی چوتھی بڑی کمپنی بنا دیا۔2012 میں انہوں نے یونائیٹڈ کے بورڈ سے علیحدگی اختیار کرلی اور بورڈ کے ایڈوائزر کے طور پر خدمات سر انجام دیتے رہے۔ محمد اکرم شاہد کو متنوع شعبوںمیں کامیابی ملی۔ انہوں نے 2012 میں اپنا بینک حاصل کیا اور بینک کے ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔ 2013-14 میں بینک کے بورڈ کے چیرمین منتخب ہوئے 2016 میں دوبارہ چیرمین منتخب ہوئے بینک ان کی قیادت میں دن بدن ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔

شاہد صاحب یونائیٹڈ کو متوازن کاروباری حکمتِ عملیوں اور نتیجہ خیز پیداواری پولیسیز کے ذریعے انشورنس انڈسٹری میں نمایاں پوزیشن کی طرف لے جا رہے ہیں۔

آفس ایڈریس: یوائی جی ہاؤس ، ۶ ڈی ، اپرمال لاہور، پاکستان۔

خواص خان نیازی، ڈائریکٹر

خواص خان نیازی پاکستان میں پیدا ہوئے۔ آپ کی پیدائش پنجاب کے شہر میانوالی میں ہوئی ۔ آپ نے 1974میں پاکستان میں جنرل انشورنس کمپنی میں آفیسر اکاؤنٹس کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ نیازی صاحب کی کام سے لگن اور چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت نے انہیں جلد ہی چیف اکاؤنٹینٹ کے عہدے پر پہنچادیا۔ آپ نے 1974تا 1985 پاکستان جنرل انشورنس میں خدمات انجام دیں۔ آپ1986 میں سلور اسٹار انشورنس سے بطور چیف فنانشل آفیسر منسلک ہوگئے اور جون2003تک سلور اسٹار انشورنس میں خدماتانجام دیتے رہے۔

سال2003 میں آپ نے ڈپٹی جنرل منیجر فنانس کی حیثیت سے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ جوائن کرلی۔ سال 2006 میں آپ کو جنرل منیجر فنانس کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور اس کے کچھ ہی عرصے بعد آپ کا جوائنٹ ڈائریکٹر فنانس کی حیثیت سے تقرر کردیا گیا۔

یونائیٹڈ انشورنس نیازی صاحب کو ایک مدبر، بلند حوصلہ اور کام سے والہانہ عشق رکھنے والے رہنما کی نظر سے دیکھتی ہے۔ 2009موسم بہار نیازی صاحب کی زندگی میں ایک خوشگوار تبدیلی کا باعث بناجب ان کا یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈکے چیف ایگزیکٹیو کی حیثیت سے تقرر کیا گیا۔

یونائیٹڈ انشورنس نے کمپنی کے 49ویں سالانہ اجلاس میں نیازی صاحب کا بطور ڈائریکٹر آف بورڈ انتخاب کیاجو دراصل ان کی صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف تھا۔

آفس ایڈریس: یوائی جی ہاؤس ، ۶ ڈی ، اپرمال لاہور، پاکستان۔

ہما وحید، ڈائریکٹر (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ)

ہما وحید اپنی پیدائش سے ہی کراچی،سندھ(پاکستان) میں مقیم ہیں۔آپ نے جامعہ کراچی ، پاکستان سے ماسٹر آف لاء(کمپنی لاء) مکمل کیا۔ہما وحید نے۹۸۶ ۱میں منیجر انڈر رائٹنگ کی حیثیت سے یونائیٹڈ انشورنس جوائن کی۔۱۹۸۹میں کلیمز، ری انشورنس ، لیگل افیئرز اور انڈر رائٹنگ اور اکاؤنٹس کی کمپیوٹرائزیشن جیسی مزید ذمہ داریوں کے ساتھ آپ کو اسسٹنٹ جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔۱۹۹۴میں ہما ڈپٹی جنرل منیجر بن گئیں اور ۱۹۹۷میں آپ جنرل منیجر کے عہدے پر فائز ہوگئیں۔ ۲۰۰۳میں ہما کو یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے ڈائریکٹر آف بورڈ کے عہدے کے لئے نامزد اور منتخب کرلیا گیا۔ کمپنی کے بورڈ نے انہیں کمپنی کی ورکنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی نامزد کیا۔ ہما وحید یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے لئے بھی ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اپریل۲۰۱۲میں آپ یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کی وائس چیئر پرسن مقرر ہوئیں۔ آپ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کی سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

تعلیم:

  • کراچی یونیورسٹی سے ماسٹر آف لاء (LLM)
  • کراچی یونیورسٹی سے بیچلر آف سائنس (بی ایس سی)
  • انشورنس اور ری انشورنس، آئی ٹی سے متعلقہ کورسز
  • ایس ای سی پی کے زیر اہتمام اے ایم ایل ٹریننگ سیشنز
  • کے سی سی آئی ، پی اے سی سی آئی ، سمیڈا یو ایس ایڈ اور پی آر آئی اے کے زیر اہتمام مختلف تربیتی اور معلوماتی سیشنز

پیشہ ورانہ اور معاشرتی وابستگیاں:

  • سینئر وائس چیئرپرسن – کاروباری خواتین سب کمیٹی – کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)
  • سابق. ڈائریکٹر۔ پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) پاکستان باب
  • سابقہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر۔ انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان (آئی اے پی)
  • ممبر – انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تکافل اور ونڈو تکافل کمیٹی اور ٹیکس اور قانون سازی کمیٹی
  • لائف ممبر ۔کراچی آرٹس کونسل

آفس ایڈریس: ۲۰۴، سیکنڈ فلور، مدینہ سٹی مال، عبداللہ ہارون روڈ، کراچی، پاکستان۔

آغا علی امام، ڈائریکٹر

Agha Ali Imam قومی اور بین الاقوامی مارکیٹس میں بینکنگ کا وسیع اور گہرا چالیس سالہ تجربہ جس میں کریڈٹ ، رسک مینجمنٹ ، آپریشنز ، کارپوریٹ اور ریٹیل بینکنگ ، مارکیٹنگ ، پلاننگ اور بجٹنگ اور ایسیٹ اینڈ لائبلٹی مینجمنٹ کے شعبہ جات شامل ہیں ، ساتھ ہی بزنس سلوشنز کے اختراع اور نفاذبشمول کثیر الجہتی آپریشنل امور اور مسائل سے عہدہ برآہونے کا عملی ریکارڈ۔

تعلیمی / پیشہ ورانہ قابلیت: تعلیمی: ایم بی اے، مارکیٹنگ ایل ایل بی، پنجاب یونیورسٹی، لاہور۔ بیچلر آف آرٹس، گورنمنٹ کالج لاہور، پاکستان۔ پاکستان کے سینٹرل سپیریئر سروسز  (Passed) پاکستان کے صوبائی سول سروسز  (Passed) پیشہ ورانہ: – کراچی میں حبیب بینک لمیٹڈ کےاسٹاف کالج میں بینکاری میں تربیت یافتہ  ( پروبیشنری آفیسر) – ڈپلومہ  آف انسٹیٹیوٹ آف بینکرز ان پاکستان (DAIBP) – ڈپلومہ  آف انسٹیٹیوٹ آف بینکرز ان لندن اسٹییج آفس ایڈریس: LG-16، ایڈن ٹاورز، مین بلیوارڈ گلبرگ III، لاہور.

سید راحت علی شاہ، ڈائریکٹر

Syed Rahat Ali Shah جناب راحت علی شاہ ایک سنئرچارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں. انھہوں نے سرٹیفائیڈانفارمیشن سسٹمز آڈیٹر (CISA) سرٹیفیکیشن ISACA امریکہ سے اور اقتصادیات میں ماسٹز پنجاب یونیورسٹی لاہور سے کیا. آپ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان، لاہور سے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ آڈٹ، کارپوریٹ ٹیکس، سرمایہ کاری کے انتظام، کارپوریٹ فنانس، اور انفارمیشن سسٹم میں متنوع تجربہ رکھتے ہیں. جناب راحت اپنا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں اسکے علاوہ وہ بینک کی آڈٹ کمیٹی اور ایچ آر کمیٹیوں کے بھی رکن کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جمیل اے خان، ڈائریکٹر

Jameel A. Khan جمیل اے خان صاحب پاکستانی اور بین الاقوامی بینکنگ مارکیٹ کے تجربہ کار بینکر ہیں اور کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ حکمت عملی کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں مہارت رکھتے ہیں۔ آپ ایک محنتی اور محتاط کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ جو مالیاتی اورغیر مالیاتی اداروں کے امور کو بخیروخوبی چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ تعلیم: – پنجاب یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹر – کراچی یونیورسٹی سے لاء گریجویٹ۔ وابستگی: – ڈائریکٹر۔ دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نومبر 2017 سے تا حال. – ڈائریکٹر۔ فیکٹو سیمنٹ ، اگست 2017 سے تا حال۔ – ڈائریکٹر – ایس پی آئی انشورنس کمپنی لمیٹڈ ، اگست 2013 سے مارچ 2017 تک۔ – چیئرمین – کولیٹرل سروسز لمیٹڈ (سروس پرووائڈر کمپنی ، ایچ بی ایل کا سابقہ ذیلی ادارہ) فروری 2004 سے مارچ 2013 تک۔ – ممبر ڈائریکٹر۔ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ۔ وزارت خوراک زراعت اور لائیو اسٹاک (براہ راست اسٹاک ونگ) ، حکومت پاکستان ۔ (2005 سے 2011 تک)۔ – ڈائریکٹر – پاسکو – پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ 2002 سے 2008 تک۔ – ڈائریکٹر۔ حبیب الائیڈ انٹرنیشنل لمیٹڈ۔ یوکے۔ 2001 سے 2003 تک۔ – ڈائریکٹر – حبیب مضاربہ، مئی 2002 سے جون 2003 تک۔ – متبادل ڈائریکٹر۔ حبیب نائیجیریا بینک 1999 سے 2002 تک ۔ ایوارڈز: –  سٹی کارپ سروس ایکسلینس ایوارڈ۔ – سٹی کارپ گولڈ ایوارڈ (عالمی سطح پر سٹی کارپ میں اعلی ترین ایوارڈ)۔