Select Page

انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور کمپنی سیکریٹری اور کارپوریٹ افیئرز آف یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر جناب زیڈ ایچ زبیری سفرِ آخرت پر روانہ ہوگئے ہیں۔

(اِنا للہِ وَ انا الیہ راجعون)

انہوں نے 1966میں دی یونیائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ میں اپنی شمولیت سے لیکر 49 سال تک کمپنی کی انتھک خدمت کی ۔ ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں کہ جن سے ہم کمپنی کے لئے ان کی خدمات کا اظہار کریں ، اُن کی زندگی ہر فرد کے لئے ایک مثالی نمونہ تھی ۔ وہ ایماندار، سرشار، وفاشعار ، منظم اور تربیت یافتہ انسان تھے ۔ وہ گروپ کے لئے اثاثہ تھے ۔ ہم یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے ساتھ ان کی طویل اور ناقابل فراموش وابستگی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
(آمین).